28 اکتوبر ، 2016
تھر کول ایریا میں گاؤں کی اراضی پر ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکین کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیا، دن رات جاری ہونے والے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کوئلہ نکالنے والی کمپنی زرعی اراضی کے معاوضے یا متبادل انتظام کئے بغیر ہی زبردستی ڈیم تعمیر نہ کیا جائے۔
گائوں گورانو کے دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نے8 روز سےاسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دن رات دھرنا دے رکھا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوئلہ نکالنے والی کمپنی زرعی اراضی کا معاوضے دئیے بغیر زبردستی ڈیم تعمیر کررہی ہے ہم مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں،
دوسری جانب کوشش کے باوجود نجی کمپنی کے کسی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہو سکا۔