01 نومبر ، 2016
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت منعقدہ داخلہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں داخلہ پالیسی برائے 2017 ء کو حتمی شکل دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اورایوننگ پرگرام) اور بیچلرز، ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2017 ء کا آغاز 07 نومبر 2016 ء سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس، اکنامکس، ایجوکیشن،انگلش ،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن،میتھمیٹکس ،مائیکروبائیولوجی،پیٹرولیم ٹیکنالوجی ، پبلک ایڈمنسٹریشن ،اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس، اکنامکس،ایجوکیشن، انگلش، انوائرمینٹل اسٹڈیز،ماس کمیونیکشن،مائیکروبائیولوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن،پبلک پالیسی اورٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ (After 2years ADE) شامل ہیں۔
ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اورداخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS ) کے تحت ہوگا۔
بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے 28 نومبر سے شروع ہوں گے اور ایوننگ پروگرام میںبیچلرز/ ماسٹرز/ اورسرٹیفیکیٹ کورسز میں داخلے 12 دسمبر سے شروع ہوں گے،جبکہ مخصوص کوٹے اورڈونرنشستوں پر داخلے 14 نومبر سے شروع ہوں گے۔
مخصوص کوٹے میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائزاسپیشل پرسنز،آرمڈ فورس،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔
اس موقع پر داخلہ کمیٹی کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان،پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین،پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلیمان،پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ،پروفیسر ڈاکٹر شیخ مطاہر احمد،پروفیسر ڈاکٹر ناہید پروین، پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن ،ڈاکٹر باسط انصاری ،ماریہ خان اورمحمد عبدالکریم بھی موجودتھے۔