شہر شہر
10 نومبر ، 2016
,

پشاور:نئی فورس ’سٹی پیٹرول پولیس‘ قائم

پشاور:نئی فورس ’سٹی پیٹرول پولیس‘ قائم

 

پشاور میں سٹی پیٹرول پولیس کے نام سے نئی فورس قائم کردی گئی ہے،خفیہ کیمروں، ٹیبلٹ، نئی وردیوں اور جدید خودکار اسلحے سے لیس نئی فورس پشاور میں 20 مختلف روٹس پر تعینات کی گئی ہے ۔

سٹی پیٹرول پولیس کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی کرے گی،محکمہ پولیس خیبر پختون خوا کی یہ نئی فورس 20گاڑیوں اور جدید سہولتوں سے لیس ہے۔

اہل کاروں کی وردیوں میں خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں، ان کے پاس موجود ٹیبلٹس میں تمام جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ ہوگا، نئی فورس کے اہلکار 8 گھنٹے کی شفٹ میں کام کریں گے۔

مزید خبریں :