شہر شہر
18 نومبر ، 2016

چمن : خاتون کے بھیس میں مشکوک افغان شہری گرفتار

چمن : خاتون کے بھیس میں مشکوک افغان شہری گرفتار

 

چمن کے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے خاتون کےبھیس میں مشکوک افغان شہری گرفتار کر لیا گیا،چمن میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی الرٹ جاری کیا تھا۔

ایس ایس پی چمن ساجد خان مہمند کا کہنا ہے کہ خاتون کے بھیس میں ملبوس شخص ڈی سی کمپلیکس کی ریکی کر رہا تھا کہ اس دوران پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

مشکوک شخص افغان صوبہ ہلمند کے علاقے نادعلی سے تعلق ہے ، ملزم سے افغان دستاویزات برآمد کر لی گئی ہے، جنہیں تفتیش کےلئے حساس ادارے کے حوالے کیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق چمن شہر میں دہشتگردی کے پیش نظر پہلے سے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :