شہر شہر
18 نومبر ، 2016

لاہور ہائیکورٹ: ججز کی اسامیاں پرکرنے کی درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ: ججز کی اسامیاں پرکرنے کی درخواست پر سماعت

 

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کی درخواست پر عدالت نے پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے ججز کی 13 اسامیاں خالی ہیںجبکہ آئین اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق جب تک ججز کی تعداد مکمل نہ ہوہائی کورٹ کی تشکیل مکمل نہیں ہوتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیاں فوری پر کی جائیں ،عدالت نے پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور دیگر کو 21دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ۔

مزید خبریں :