دلچسپ و عجیب
24 نومبر ، 2016

دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کی تنصیب کا ورلڈ ریکارڈ

دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کی تنصیب کا ورلڈ ریکارڈ

نیشنل بینک آف پاکستان نے سطحِ سمندر سے 15,397 فٹ کی بلندی پر چین کی سرحد سے قریب خنجراب پاس پر دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم نصب کر دی ہے۔

بلند ترین اے ٹی ایم کا مشترکہ افتتاح صدر و منتظمِ اعلیٰ سیّد اقبال اشرف اور کمانڈر 10کورپس لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ، جناب حفیظ الرّحمن، فورس کمانڈر گلگت بلتستان ،جناب ثاقب محمود ملک، این بی پی ایس ای وی پی/گروپ چیف، جناب مدثّر ایچ خان، این بی پی ایس ای وی پی/ گروپ چیف سی آر بی جی،جناب شاہد سعید، ایس ای وی پی اینڈ سی آئی او،جناب اظفر جمال، ای وی پی/ہیڈ پیمنٹ سروسز، جناب محمد عاصم اختر، ای وی پی/ ڈویژنل ہیڈ نیٹ ورک پلاننگ سروس کوالٹی اور دیگربینک اور سول ملٹری اعلیٰ حکام و افسران بھی شریک ہوئے۔

 

 

مزید خبریں :