شہر شہر
24 نومبر ، 2016

لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں جرائم کا عروج پر

لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں جرائم کا عروج پر

 

لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں جرائم کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے، سڑکوں پر دن دیہاڑے لوٹنے کی وارداتیں ہو رہی ہیں، پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

جیو نیوز کے نمائندے میاں عابد کے مطابق لاہور میں یکم اکتوبر سے 22 نومبر تک مختلف واقعات میں 43 افراد قتل ہوئے، جبکہ اسٹریٹ کرائمز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یکم اکتوبر سے 22 نومبر تک اعداد وشمار صورتحال کوواضح کررہے ہیں،پچاس دن میں 43 افراد قتل ہوئے ،اسٹریٹ کرائمز کی 423 وارداتیں ہوئیں ، ساڑھے چھ سو سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں ۔

واضح رہے کہ لاہور شہر کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 24 ہزار پولیس اہل کار موجود ہیں۔

طلحہ ہاشمی کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے شہر کراچی میں نومبر کے مہینے میں لاہور کے مقابلے میں قتل کی وارداتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

کراچی میں ایک ماہ میں 23 افراد قتل ہوئے، اسی عرصے میں شہر میں 23 بینک ڈکیتیاں ہوئیں، 99 گاڑیاں چھین لی گئیں، ایک ہزار سے زائد موبائل فون چھینے یا چوری کرلیے گئے۔

ارشاد قریشی کے مطابق راول پنڈی میں ایک ماہ میں قتل کی 18 وارداتیں ہوئیں، ڈکیتی کے 29 واقعات ہوئے، شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی سے 20زیادہ وارداتیں ہوئیں جبکہ 33 کاریں بھی چوری کرلی گئیں۔

مزید خبریں :