24 نومبر ، 2016
وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا آرمی چیف کی الوداعی تقریب کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہےجس میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ہمیں آپ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پیشہ ورانہ اقدار رکھنے والی شخصیت ہیں جن سے ہمیشہ خوشگوار رابطہ ہوا،جنرل راحیل شریف کو ہمیشہ بڑی عزت اور احترام سےیاد رکھا جائے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اچھی مثال قائم کی گئی، تاریخ بن رہی ہے،ادارے مضبوط ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت اچھا شگون ہے۔