شہر شہر
25 نومبر ، 2016

حیدرآباد: پولیس کے چھاپوں میں 2 افراد زیرحراست

حیدرآباد: پولیس کے چھاپوں میں 2 افراد زیرحراست

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر3 اور آفندی ٹاون میں پولیس کے رات گئے چھاپے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق چھاپوں میں2 افراد کو زیر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

زیرحراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم لندن ندیم نصرت نے حیدرآباد میں کارکنوں کو حراست میں لیے جانے پر اظہار مذمت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد خوف پھیلانا ہے۔

 

مزید خبریں :