27 نومبر ، 2016
لودھراں میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کےا ندر قائم غیرقانونی میڈیکل اسٹورکو خالی کرانے کےلیےلاکھوں روپے کی ادویات سٹرک کنارے پھینکوادیں۔
ایم ایس فیصل عزیز کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوراسپتال کی باؤنڈری میں غیر قانونی قائم ہے جسے خالی کرایا گیا ہے۔
دوسری طرف میڈیکل اسٹور کے مالک عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل قانونی طور پر ٹینڈر کے ذریعے میڈیکل اسٹور ٹھیکے پر لیا ہے ،اس کے باوجود غیر قانونی طور پر 20 لاکھ روپے کی قیمتی ادویات اور سامان سڑک پر پھینک کر ظلم کیا گیا ہے۔