30 نومبر ، 2016
ملتان میں ڈاکٹروں کے بعد اب اساتذہ بھی اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ، اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر کے سول لائن کالج سے کچہری چوک تک ریلی بھی نکالی ۔
ملتان میں اساتذہ نے ٹائم اسکیل کے اجراء، اسکیل اپ گریڈیشن سمیت 14نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ ارباب اختیار کو پیش کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں سول لائن سے کچہری چوک تک ریلی نکالی ، جہاں اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر پنجاب بھر میں کیا جائے گا ، اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ سے قبل سول لائین کالج میں تدریسی عمل کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔