30 نومبر ، 2016
کوئٹہ میں سخت سردی میں طلباء کھلےآسمان تلے پانچویں کاسالانہ امتحان دینےپر مجبور ہیں ۔
بلوچستان میں پہلی مرتبہ پانچویں کےسالانہ امتحانات بورڈ کے ذریعےلئےجارہےہیں، امتحانات کےلئےمختلف سرکاری اسکولوں میں امتحانی مراکز قائم کئےگئےہیں۔
کوئٹہ میں سخت سرد موسم ہے، امتحان کےلئےپانچ اسکولوں کےطلباء کاامتحانی مرکز گورنمنٹ اسپیشل اسکول میں قائم کیاگیاہے۔شدید سردی میں اسکول میں طلباءکے بیٹھنے کے لئے ٹاٹ یا دری تک مہیانہیں کی گئی اور طلباء شدید سردی میں نیچے زمین پر گھاس پر بیٹھے امتحان دیتے نظر آرہے ہیں۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق ایم اےکےامتحان کی وجہ سےاسکول میں متبادل امتحانی ہال کا بندوبست نہیں ہے۔