شہر شہر
02 دسمبر ، 2016

کوہلو: لیویز کا چھاپہ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کوہلو: لیویز کا چھاپہ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

 

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں گولہ اور بم برآمد کرلئے۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل احمد نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کوہلو کے علاقے ماوند میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے کارروائی کی ہے۔

لیویز فورس کی کارروائی میں ایک کمپاؤنڈ سے 9 راکٹ لانچر، ایک مارٹرگولہ،10دستی بم ، 85اینٹی ایئرکرافٹ گولیاں اور ایک ہزار760مختلف راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔ تاہم اس کارروئی میں دہشت گرد موقع سےفرار ہوگئے۔

کامیاب کارروائی کرنے پر ڈی سی نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو شاباشی دی،اس موقع پر پکڑا گیا اسلحہ ڈسپلے کردیا گیا ۔

مزید خبریں :