شہر شہر
09 دسمبر ، 2016

جماعت اسلامی کا اورنج ٹرین منصوبے میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ

جماعت اسلامی کا اورنج ٹرین منصوبے میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ

لاہورمیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اورنج ٹرین منصوبے میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہناتھا کہ منصوبہ جلد مکمل نہ ہوا تو پورے شہر میں احتجاج کاسلسلہ شروع کردیاجائےگا۔

ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم نے کی، مظاہرے میں شامل ملتان روڈ کے تاجروں نے روڈ بلاک کردیا اور حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔

امیر العظیم کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں تاخیر سے کاروبار تباہ ہوگیا ہے، منصوبے پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تاجر سکون سے کاروبار کرسکیں۔

 

مزید خبریں :