صحت و سائنس
18 دسمبر ، 2016

ملیر میں پر اسرار بیماری،بخار کی عام دوا استعمال کرنیکاکا مشورہ

ملیر میں پر اسرار بیماری،بخار کی عام دوا استعمال کرنیکاکا مشورہ

 

کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں پر اسرار مرض کا حملہ ،پندرہ سو سے زائد افراد متاثر ہوگئے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ علامات کی صورت میں صرف بخار کم کرنے کی دوا استعمال کریں ۔

ملیر کھوکھرا پار میں پندرہ سو سے زائد افراد کو ایک ایسے نامعلوم مرض نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کی تشخیص نہیں ہوپارہی۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر عبدالواحد پنور کے مطابق پراسرار بیماری کا شکار ہونے والے شدید بخار،ہڈیوں اور جوڑوں میں شدید درد کی شکایت کررہے ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق یہ مرض ہر عمر کے فرد کو اپنا نشانہ بنارہا ہے ۔اسپتال کے 70 افراد بھی متاثر ہوئے ہیں تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے ۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کے مطابق ابتدائی طور پر مرض کے پھیلنے کا ممکنہ سبب مچھر ہے اور یہ مرض ڈینگی بخار سے مشابہت رکھتا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری میں مبتلا افراد میں پلیٹیلٹس کی کمی بھی سامنے آرہی ہے ۔

 

مزید خبریں :