18 دسمبر ، 2016
وزیر اعلی سندھ نے ملیر اور سعود آباد میں پھیلنے والی پراسرار بیماری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے ملیر اور سعود آباد کے اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بہتر انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر صحت کو دواوں کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے دواؤں کی کمی سے متعلق تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے ۔