صحت و سائنس
20 دسمبر ، 2016

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم جاری

 

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 6 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ بھرمیں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرید الدین مصطفیٰ نے ناظم آباد میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کاافتتاح کیا۔

مہم میں صوبہ بھر کے 80 لاکھ سےزائدبچوں کوانسداد پولیوکےقطرے پلائے جائیں گے جن میں کراچی کے 22 لاکھ سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

دوران مہم پولیو رضاکاروں کی سیکورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں،حساس یوسیز میں رینجرز،پولیس کمانڈوزاورسادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں :