20 دسمبر ، 2016
مغربی ممالک میں قانونی طور جائز نشے ’ماریجوانا‘ کی دنیا بھر میں جہاں مانگ بڑھ رہی ہے وہیں مستقبل میں اس کے خلا میں استعمال پر نئی بحث چھڑگئی ہے۔
سائنسی جریدے کے مضمون برین اسٹرکچر اینڈ فنکشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں خلا کی ریڈیائی لہروں کے دماغ میں موجود پیغام رسانی کے نظام پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے حوالےسے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلائی تابکاری کا سامنا کرنے والوں کے دماغی نظام میں مسلسل تبدیلی آتی رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ ’ماریجوانا ‘کا استعمال کرنےوالوں پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اس لیے یہ کہنا ٹھیک ہوگا کہ خلا میں ’ماریجوانا ‘ کااستعمال انتہائی متنازع ہوگا۔