صحت و سائنس
20 دسمبر ، 2016

کراچی:پراسرار بیماری ،مزید 100 مریض اسپتال پہنچ گئے

کراچی:پراسرار بیماری ،مزید 100 مریض اسپتال پہنچ گئے

خاور خان...گزشتہ 24 گھنٹوں میںکراچی کے علاقے ملیر سعودآباد میں پر اسرار بیماری سے متاثر مزید 100مریض اسپتال جا پہنچے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

ایم ایس اسپتال ڈاکٹر ریحانہ باجوہ کے مطابق تیز بخار اور جوڑوں میں درد میں مبتلا مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ان کے خون کے نمونے بھی حاصل کیے جارہے ہیں،مرض کی تشخیص کیلئے خون کے نمونے قومی ادارۂ صحت اسلام آباد اور آغا خان اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پراسرار بیماری کے مریضوں کی تعداد میں اب کمی واقع ہورہی ہے،اسپتال میں انسداد ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اسپرے اور مچھروں کا لاروا جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں ایک ماہ کے دوران اس نامعلوم بیماری میں مبتلا 30 ہزار مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔

حکام کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ملیر سعود آباد کے علاقوں میں بھی اسپرے کیا جائے گا جبکہ یہاں سے مچھروں کا لاروا بھی جمع کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :