صحت و سائنس
26 جون ، 2012

خیبر پختونخوا میں دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ رکارڈ

خیبر پختونخوا میں دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ رکارڈ

پشاور…خیبر پختونخوا میں دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ماں بننے والی ایک لاکھ خواتین میں سے 490خواتین زچگی کے دوران اللہ کو پیاری ہو جاتی ہیں، تاہم سال 2011 کے دوران یہ تعداد چھ سو تک جا پہنچی ہے۔ خیبر پختونخوا میں دوسرے صوبوں کی نسبت زچگی کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعدادزیادہ ہے جہاں ہر ایک ہزار میں سے 276 خواتین جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔ شرح اموات میں اضافہ کی وجہ صوبہ کی مخصوص روایات بتائی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :