10 جنوری ، 2017
لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں 2پارٹیوں کے درمیان تصادم ہو گیا، اس دوران مکوں، تھپڑوں اور ٹانگوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
لاہورکی ماڈل ٹاؤن کچہری اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب جائیداد کے کیس میں عدالت آنے والی 2پارٹیاں احاطہ عدالت میں گتھم گتھا ہو گئیں۔
10سے زائد افراد نے تھپڑوں، مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا، شدید سرد موسم میں دونوں پارٹیوں کےدرمیان لڑائی، مارکٹائی کچھ دیر چلتی رہی، بعد میں وکلاء نے بیچ میں آکر معاملہ ٹھنڈا کرا دیا۔