13 جنوری ، 2017
کراچی فیئرہال میں لگنے والے 3 روزہ ’ایٹ فیسٹیول‘ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔
کھانے کے بہانے ڈھونڈنے والوں کیلئے اشتہا انگیز خبر یہ ہے کہ فریئرہال کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے 3 روزہ ’ایٹ فیسٹیول‘۔
’ایٹ فیسٹیول‘ کا آج سے آغاز ہونا تھا جو بارش کی نظر ہوگیا اور پہلے دن کا کھانوں کا میلہ منسوخ کردیا گیا۔
فرئیر ہال میں مزیدار کھانوں کی بھینی بھینی خوشبو پھیلے گی، چاروں طرف دیسی کھانوں کی تمام اقسام کے علاوہ دیگر منفرد پکوان سجیں گے۔
تین روزہ ایٹ فیسٹیول 15 جنوری تک جاری رہے گا، جس میں دیسی اور چٹ پٹے کھانوں کے ساتھ ساتھ منہ میٹھا کرنے کو کیک اور چاکلیٹس بھی موجود ہوں گی اور کھانے پینے کے بعد دل چاہے تو گرما گرم چائے بھی دستیاب ہوگی۔
فرئیر ہال کراچی کے ’ایٹ فیسٹیول‘ میں کھانے پینے کے اسٹالز بڑی تعداد میں لگائے جائیں گے۔