صحت و سائنس
19 جنوری ، 2017

جیکب آباد: سول اسپتال میں امراض چشم کا شعبہ غیر فعال

جیکب آباد: سول اسپتال میں امراض چشم کا شعبہ غیر فعال

سول اسپتال جیکب آبادکے امراض چشم کاشعبہ کئی سالوں سے غیر فعال ہے، حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے کی گئی ای این ٹی بلاک کی تزئین وآرائش بھی بیکار ہوگئی ہے۔

آپریشن تھیٹر تک مرمت نہیں کیاگیا جو اب بند ہے جبکہ امراض چشم کی تشخیص کے لیے موجود مشینر ی بھی خراب ہے جسے درست نہیں کرایا گیا۔

اس سلسلے میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر ہاشم قریشی کا کہناتھاکہ سول سرجن کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگا ہ کیاہے، جب مشینری درست ہوگی تو مریضوں کا بہتر علاج ہوگا، او ٹی بھی جلد بنوائی جائے تاکہ آپریشن کیے جاسکیں۔

 

مزید خبریں :