شہر شہر
21 جنوری ، 2017

کلرسیداں،زہریلے کھانے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

کلرسیداں،زہریلے کھانے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

 

کلرسیداں میں زہریلا کھانا کھانے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اوربچہ جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے علاقے نوری جندراں میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 81 افراد کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال کلر سیداں منتقل کیا گیا، مریضوں کی منتقلی کے دوران 14سالہ بچہ فرید اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے اسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے، جن کی حالت اب بہتر ہے، بیڈز کی کمی کو دور کرنے کے لیے مزید بیڈز لگائے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :