دلچسپ و عجیب
25 جنوری ، 2017

بیوی سے تنگ امریکی شہری نےجیل میں پناہ لے لی

بیوی سے تنگ امریکی شہری نےجیل میں پناہ لے لی

 

ناقابل یقین ، مگر سچ ہے ، امریکا میں ایک معمر شخص اپنی بیوی سے جان چھڑانے کے لیے جیل میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا ۔

70 سال کے لارنس ریپل نے کنساس سٹی بینک میں بندوق کے زور پر تین ہزار ڈالر لوٹے لیکن فرار ہونے کے بجائے بینک میں ہی ایک کرسی پر بیٹھ کر پولیس کا انتظار کرنے لگا ۔ لارنس ریپل نے پولیس اہل کاروں کو بتایا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کے بجائے جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔

انھیں 20 برس تک قید کی سزا کا سامنا ہے ۔لارنس کی بیوی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ ریاست کنساس کے اس معمر شخص پر ڈاکہ ڈالنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔اس شخص کے مطابق اس نے اپنی بیوی سے تنگ آ کر اس سے جان چھڑانے کے لیے بینک میں ڈاکہ ڈالا۔

لارنس ریپل نے کنساس سٹی بینک میں گذشتہ ستمبر میں ڈاکہ ڈالا تھا لیکن یہ بینک سے باہر نہیں گئے اور اندر ہی پولیس کے آنے کا انتظار کرتے رہے، اورپولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ گھر میں رہنے کے برعکس جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔ان کی اہلیہ عدالت میں موجود تھیں لیکن انھوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق لارنس ریپل نے بینک کے کلرک کو ایک نوٹ دیا جس پر رقم دینے کے مطالبے کے ساتھ لکھا کہ ان کے پاس بندوق بھی ہی۔ان کو تین ہزار ڈالر کے قریب رقم دی گئی لیکن وہ بینک سے گئے نہیں اور لابی میں رکھی کرسی پر بیٹھ گئے اور گارڈ سے لکھا( میں وہ شخص ہوں جس کی آپ کو تلاش ہے)۔

لارنس ریپل نے ڈاکے کے لیے ایک ایسے بینک کا انتخاب کیا تھا جس کے قریب ہی پولیس سٹیشن واقع تھا۔پولیس کے بیان کے مطابق اس واقعے سے ایک دن پہلے ہی لارنس ریپل کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

مزید خبریں :