28 جنوری ، 2017
کراچی کے قومی عجائب گھر میں لو ک میلے کا آغاز ہوگیا، میلے میں سندھی ثقافت کو پیش کیا گیا ہے، میلے میں سندھی فنکاروں کی دھن نے سما باندھ دیا۔
سندھی اجرک، سندھی ٹوپی، رلی کا کام،کھڈی پر ریشمی شال کا کام، مٹی کے گھروندے اور چرخے پر دھاگا بنتے دیکھنا ہے تو قومی عجائب گھر کا رخ کریں جہاں لوک میلہ سجا ہے ۔
محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے 2روزہ لوک میلے کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں سندھ کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو پیش کیا جارہا ہے۔
میلے میں شہریوں اور اسکول کے طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اور سندھی ثقافت کو خوب پسند کیا۔
یہاں سندھی فنکاروں نے اپنے آلات سے موسیقی کی ایسی دھن بکھیری، جسے سن کر سب کھو سے گئے، لوک میلہ کل تک جاری رہے گا۔
قومی عجائب گھر میں لگنے والے لوک میلے میں سندھی ثقافت کے مختلف رنگ بکھیر گئے، جنہیں دیکھ کر بڑے تو بڑے بچے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔