02 فروری ، 2017
کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا ہے، اس دوران فائرنگ کےتبادلے میں گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا سمیت3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سےایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ 3 ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن جاری ہے، کارروائی لیاری گینگ وار کے کمانڈر کی موجودگی پرکی گئی، کارروائی کےدوران عمارتوں کی چھتوں سےرینجرزپرفائرنگ کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق لیاری میں رینجرز آپریشن بابالاڈلا کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، کارروائی کے دوران نور محمد عرف بابا لاڈلامارا گیا جبکہ بابا لاڈلاکے2قریبی ساتھی بھی مقابلے میں مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا لاڈلالیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہو گیا تھا، بابالاڈلا لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
بابا لاڈلا کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم بابا لاڈلا کو 6 گولیاں لگیں،گولیاں گردن ، سینے ، پیٹ اور ٹانگوں پر لگیں۔ ٹانگوں پر گولیاں دائیں جانب سے جبکہ گردن سینے اور پیٹ پر بائیں جانب سے لگیں۔
ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی رشتے دار خواتین بھی سول اسپتال پہنچ گئیں۔