04 فروری ، 2017
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی نوعیت کے پہلے نگا رنگ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ، شہر روشنیوں سے جگمگا اْٹھا۔
روشنیوں سے بھرپور اس میلے کے دوران رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔اس لائٹ فیسٹیول کیلئے شہر کی متعدد عمارتوں ،اسکوائرز،پلوں اور یادگاروں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے شاہکار بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں،فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔27جنوری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلہ12مارچ تک جاری رہیگا۔