شہر شہر
05 فروری ، 2017

کراچی میں جرائم ، سی پی ایل سی نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے

کراچی میں جرائم ، سی پی ایل سی نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے

کراچی میں صرف جنوری کے دوران 31 افراد قتل کیے گئے، 2622 افراد موبائل فون سے محروم ہوئے، 143 شہری گاڑیوں، 1848 افراد سے موٹرسائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں، سی پی ایل سی نے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے۔

کراچی پولیس کے سربراہ مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہوتے ہیں مگر اتنے نہیں جتنا میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے، سی پی ایل سی کے کچھ اعداد وشمار بھی سامنے آئے ہیں جو چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ کراچی کے شہری، ہر روز ہر جگہ موبائل فون اور نقدی سے محروم ہورہے ہیں۔

صرف جنوری میں مسلح ملزمان نے کراچی کے 143 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کردیا، صرف کراچی سے، جی ہاں صرف کراچی سے 1848 افراد سے ان کی موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں، کراچی میں موبائل فون تو جیسے رکھا ہی اسٹریٹ کرمنلز کے لیے ہے، صرف جنوری میں اسٹریٹ کرمنلز نے کراچی کے تمام ہی علاقوں کو کورکیا، 2622 افراد سے اسٹریٹ کرمنلز ایسے موبائل فونز لے گئے جیسے ان کے اپنے ہوں۔

اغوابرائے تاوان کا ایک اور بھتا خوری کے سات واقعات بھی کراچی میں ہی پیش آئے، ٹارگٹ کلرز بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، صرف جنوری میں اکتیس افراد کو زندگیوں سے محروم کیا، جنوری میں مسلح ملزمان آئے اور بینک میں ایسے ڈکیتی کی جیسے انھیں کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو۔

مزید خبریں :