05 فروری ، 2017
ایم کیو ایم کے بانی رکن اور سیاسی رہنما سلیم شہزاد پیر کی صبح ساڑھے دس بجے دبئی سے غیرملکی پرواز ای کے 600سے کراچی پہنچ رہے ہیں، انہوں نے اتوار کی دوپہر وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کل کس کےساتھ کھڑا ہوں گاوطن واپسی پر بتاؤں گا۔
سلیم شہزادنےجنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 3 دہائی سے زائد عرصہ سے سیاست میں ہوں،اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی سیاست کراچی میں ہو اور کراچی والے ہی یہ سیاست کریں۔
سلیم شہزاد نےمزید بتایا کہ اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان بھی وہ واپسی کے بعد احباب سے صلاح مشورے کے بعد کریں گے تاہم انہوں نے اس امر کی تردید کی کہ وہ ایم کیو ایم کے کسی گروپ میں شامل ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ سب قبل از وقت قیاس آرائیاں ہیں۔
دوسری جانب پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اتوار کی سہ پہر کہہ چکے ہیں کہ انہیں سلیم شہزادکی وطن واپسی کا علم نہیں۔