پاکستان
05 فروری ، 2017

اسلام آباد: تیمور قتل کیس، ملزم پولیس اہلکار کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد: تیمور قتل کیس، ملزم پولیس اہلکار کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد میں جمعہ کی صبح نوجوان فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا، گرفتاری دینے والے پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ گاڑی نہ روکنے پر تین فائر کیے، ڈرائیور کو ایک گولی لگی۔

جمعہ کی صبح کار پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ نے ایس ایس پی آپریشن کے دفتر میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی، ذرائع کے مطابق ابتدائی بیان میں سمیع اللہ نے بتایا ہے کہ گاڑی روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی اور پلاسٹک بیرئیر کو ٹکراتے ہوئے آگے نکل گیا، دو فائر ٹائر کی جانب کیے جو نہیں لگے جس پر تیسری گولی اوپر چلائی جو تیمور کے سر میں جا لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، کار میں اس وقت ایک لڑکی بھی موجود تھی۔

کار میں واقعے کے وقت موجود لڑکی نے بھی پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ 3 سال سے تیمور کی دوست ہے، ان کی اکثر ملاقات ہوتی تھی، 29 جنوری سے اسلام آباد آئی ہوئی تھی، واقعے کی رات کھانا ساتھ کھایا پھر باہر ہی گھومتے رہے، سبزی منڈی سے آئی جے پی روڈ کا راستہ بھول گئے تھے، گاڑی تیز جا رہی تھی، پولیس نے روکا بھی مگر آگے بڑھ گئے جس پر فائر ہوا اور تیمور کو آ لگا، سونیا کو بیان کے بعد پولیس نے رہا کردیا مگر اسے شامل تفتیش رکھا جائے گا۔

 

 

مزید خبریں :