06 فروری ، 2017
ترکی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروئیوں میں اٹھارہ سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترکی کے قومی سلامتی کے اداروں نے یہ گرفتاریاں ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کاروائیوں کے دوران عمل میں آئی ہے، گرفتار شدگان میں سے عسکریت پسند تنظیم داعش کے آٹھ سو سے زائد حامی بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ کردوں کی کالعدم تنظیم پی کے کے، گولن تحریک اور انتہائی بائیں بازو کے کارکن بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔ ایک بیان کے مطابق داعش کے زیادہ تر حامیوں کو اتوار پانچ فروری کے روز مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔