09 فروری ، 2017
سعودی عرب کو جھینگوں کی برآمدات پر پابندی کے خاتمے کیلیے پاکستان مطلوبہ ٹیسٹس کروانے میں ناکام رہا ہے۔
فشریز ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے نائب صد ر عبدالمجید کے مطابق سعودی عرب نے تین ماہ قبل پانچ وائرل ٹیسٹس کروانے کیلیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک طرف ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے تو دوسری طرف ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی نے کئی درخواستوں کے باوجود روایتی عدم توجہی دکھاتے ہوئے مسئلے کو حل نہیں کیا جبکہ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ بھی مسلسل معاملے میں سستی دکھا رہا ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایکسپورٹ کو نقصان سے بچایا جائے اور ٹیسٹس کروا کر سعودی عرب کی پابندی جلد از جلد اٹھوا یا جائے۔