شہر شہر
14 فروری ، 2017

وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی فلائی اوور فوری طور پر کھولنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی فلائی اوور فوری طور پر کھولنے کا حکم

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کورنگی کا فلائی اوور فوری طورپر کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

کراچی میں کورنگی پل کا افتتاح بچوں نے کیسے کردیا؟اس بات پر اعلیٰ افسران غصے میں آگئے تھے اور انہوں نے عوام کے لیے کھلا ہوا پل بند کردیا تھا۔

کے ایم سی نے 12 فروری کو کورنگی پل کے افتتاح کے دعو ت نامے جاری کیے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مئیر کراچی وسیم اختر کو پل کاافتتاح کرنا تھا لیکن دونوں ہی نہیں پہنچے۔

ٹریفک جام سے پریشان شہریوں نے مجبوراً خود پل کا افتتاح کرکے اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جس پر کے ایم سی کے افسران برہم ہوگئےاور پل دو دن بعد بند کردیاتھا۔

’جیو نیوز‘ نے توجہ دلائی کہ کورنگی کا فلائی اوور بن گیا ہے تو عوام کے لیے کھولا کیوں نہیں گیا، جس پر سندھ سرکار حرکت میں آگئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فوری طورپر پُل کھولنے کے احکامات جاری کردیے ۔

مزید خبریں :