30 جون ، 2012
لاہور … حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹر ز کی ہڑتال سے تنگ آکر نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں سے ہڑتال نہ کرنے کا بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے بھرتی کئے جانے والے ڈاکٹرز کیلئے بیان حلفی دینے کی شرط لازمی ہوگی۔ نئے ڈاکٹروں کو یہ حلف دینا ہوگا کہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے اور اگر انہوں نے ملازمت کے دوران ہڑتال کی یا اس میں حصہ لیا تو انہیں برطرف کردیا جائے۔ حلف نامے میں ڈاکٹروں کو یہ اقرار بھی کرنا ہوگا کہ میڈکل شعبہ لازمی سروس ایکٹ کا حصہ ہے اور وہ اس کی پاسداری کریں گے۔