01 مارچ ، 2017
زمین پھٹی، نہ آسمان ٹوٹا، راول پنڈی میں 10سال کی معصوم بچِی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، واردات میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلیے۔
ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ عائشہ کو 27فروری کو اغوا کیا، قتل کر کے موٹروے انڈرپاس کے نیچے پھینک دیا۔
گرفتار ملزمان کامران اور تیمور کی نشاندہی پر لاش برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دی گئی، دونوں ملزمان ٹیکسی ڈرائیور ہیں، کامران مقتول بچی کا پڑوسی ہے۔