شہر شہر
14 مارچ ، 2017

جامعہ اردو میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جامعہ اردو میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس میں ذرائع ابلاغ کے طلباء کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا، تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں ذرائع ابلاغ کے طلباء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دئیے جائیں گے۔

ورکشاپ کے پہلے روز جیو نیوز سے وابستہ نوجوان صحافی حافظ محمد نعمان نے ’انگریزی خبر کا اردو ترجمہ‘ کے حوالے سے لیکچر دیا جس میں انہوں نے خبر کا خاکہ اور اس کے جزئیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، ورکشاپ میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے مہمان خصوصی چیئرمین ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اوج کمال تھے، ورکشاپ کو لیکچرار محترمہ ذرین اختر نے آرگنائز کیا جبکہ میزبانی کے فرائض لیکچرار محترمہ ثمرین نے سر انجام دئیے۔

تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز ڈاکٹر عصمت آراء ’تحقیقی مضامین کی ترجمہ نگاری‘ پر لیکچر دیں گی جبکہ ورکشاپ کے تیسرے دن سینئر صحافی عرفان علی یوسف ’اخباری مضامین کا ترجمہ‘ پر لیکچر دیں گے۔

مزید خبریں :