24 مارچ ، 2017
حیدر آباد میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار وں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
پولیس کے مطابق رات گئے پھلیلی پولیس نے ٹنڈو قیصر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غلام مصطفی اور شاہد ملاح کو اس وقت گرفتار کیا جب دونوں ایک گھر میں خود کو ایس ایچ او ظاہر کر کے پوچھ گچھ کرنے کے لئے داخل ہوئے،دونوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایچ او رانا پرویز کے مطابق غلام مصطفی پرانا ہالا کے ایس ایچ او کا ذاتی ڈرائیور رہ چکا ہے، ملزمان جعلی وردی پہن کر کئی وارداتیں کرچکے ہیں جس میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔