شہر شہر
07 اپریل ، 2017

لاہور میں فائرنگ کے 2 واقعات، 2 افراد قتل

لاہور میں فائرنگ کے 2 واقعات، 2 افراد قتل

لاہور میں فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے جن میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سبزہ زار میں فائرنگ سے ویٹرنری ڈاکٹر اشفاق جاں بحق ہوگئے جن کے قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے،مقتول ویٹرنری یونیورسٹی کے سابق پروفیسر تھے۔

ادھر باٹا پور میں نوجوان کی فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی،پولیس کے مطابق 22سالہ عاصمہ کو اس کے کزن نے فائرنگ کرکےقتل کیا ہے۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید خبریں :