04 جولائی ، 2012
کراچی … کامک بک سپر ہیرو اسپائیڈر مین کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اس سیریز کی چوتھی فلم پاکستان میں جیو فلمز کے بینر تلے کل ریلیز کی جا رہی ہے۔ اسپائیڈر مین سلسلے کی چوتھی فلم دی امیزنگ اسپائیڈرمین کے نام سے جیو فلمز کے تحت 5 جالائی سے ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں اس بار ٹوبی میک گوائر کی جگہ ایوارڈ وننگ ایکٹر اینڈریو گارفیلڈ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکارہ ایما اسٹون اسپائیڈرمین کی لو انٹریسٹ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ کاسٹ میں رس آئیفنز، دینس لیئری، مارٹن سیئن شامل ہیں، امیزنگ اسپائیڈر مین میں بالی ووڈ اداکار عرفان خان بھی اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔ دی امیزنگ اسپائیڈرمین اس فلم سیریز کی پہلی تھری ڈی فلم ہے جس کے سبب فلم شائقین اس میں اور بھی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ جیو فلمز کے بینر تلے دی امیزنگ اسپائیدر مین ملک بھر میں ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹس میں ریلیز کی جا رہی ہے۔