04 جولائی ، 2012
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں زائد المیعاد پولیو ویکسین کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے مضر صحت پولیو ویکسین دیئے جانے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کوتاہی کے مرتکب افراد سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ صدر نے ملک کے دور دراز علاقوں میں پولیو ویکسین کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔