25 اپریل ، 2017
لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کی کارروائی کے دوران گھریلو تشدد کی شکار کمسن ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوکئے گھریلو تشدد کی شکار 14 سالہ ملازمہ پلوشہ کو بازیاب کرالیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق بازیاب گھریلو ملازمہ کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں، جو مسلم ٹاؤن میں عمران نامی شخص کے گھر ملازمت کرتی تھی۔
بازیاب ہونے والی پلوشہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران اور اس کی اہلیہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق عمران اور اس کی اہلیہ کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔