شہر شہر
06 مئی ، 2017

میگا پروجیکٹس کیلئے پیسے چوری کرنا پڑے تو کروں گا : وزیر اعلیٰ سندھ

میگا پروجیکٹس کیلئے پیسے چوری کرنا پڑے تو کروں گا : وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کے فور منصوبے سمیت کراچی کے میگا پروجیکٹس پورے کرنے کے لیے پیسوں کی چوری بھی کرنی پڑی تو کروں گا لیکن منصوبے ضرور پورے ہوںگے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں ایجوکیشن ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے میگا منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاق نے بجٹ نہ دیا تو اپنے وسائل استعمال کریں گے۔

مراد علی شاہ آج بھی وفاقی حکومت اور گورنر سندھ سے ناراض نظر آئے،انہوں نے کہا کہ تین دن گزرنے کے باوجود وفاقی حکومت کا جواب نہی ملا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا بجٹ وفاق کا بجٹ پیش ہونے کے ایک ہفتےبعد پیش کر دیں گے، جبکہ رمضان کے پہلے عشرےمیں بجٹ منظور بھی کرالیا جائے گا۔

مزید خبریں :