06 مئی ، 2017
لاہور کے علاقے فیروز والا کی چھٹہ کالونی میں خواتین کو برہنہ کر کے ان کے جسم پرتعویز لکھنے والے جعلی پیرکی ماں بیٹی نے خوب چھترول کی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
خواتین سے جوتے کھانےو الا بابا سرورایک جعلی پیر ہے جو خواتین میں سے جن نکالنےکے لیے ان کے جسم پرتعویز لکھتا تھا۔
چٹھہ کالونی کی ہی رہائشی خاتون کمر کے درد میں مبتلا بیٹی کو لے کر اس کے پاس پہنچی تو پیر نے قمیض اتارنے کو کہا جس پر دونوں ماں بیٹی نے اس کی خوب دھنائی کی۔
دونوں ماں بیٹی نےپٹائی کے ساتھ پیر کے کان پکڑوائے اور منہ بھی کالا کر دیا۔
چھترول کے بعدماں بیٹی نے جعلی پیرکو پولیس کے حوالے کر دیا۔