12 مئی ، 2017
پی آئی اے کی نیویارک سے لاہور آنے والی پرواز کی مانچسٹر میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ ہنگامی لینڈنگ ایک مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے کے سبب کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 722 کی مانچسٹر ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کی گئی۔
مسافر غلام محمد کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، جس پر کپتا ن نے مانچسٹر ائیر پورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی ۔
جہاز لینڈ کرانے کے بعد مسافر کے لیے ایمبولینس طلب کی گئی،جس میں مسافر کوفوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔