شہر شہر
30 مئی ، 2017

لاہور میں پولیس مقابلہ، 15 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری مارا گیا

لاہور میں پولیس مقابلہ، 15 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری مارا گیا

لاہور میں پولیس اور حساس اداروں کے ساتھ مقابلے میں 15 لاکھ روپے سر کی قیمت والا اشتہاری ملزم مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی خاتون زخمی ہو گئی۔

مظفر گڑھ میں دہشت کی علامت، اشتہاری نادر عرف لاکھا، قتل،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ وہ اپنی دوست سے ملنے لاہور کے علاقے سندر آیا تھا۔

خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے ملتان روڈ پر اشتہاری کی گاڑی کو گھیر لیا۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نادر لاکھا مارا گیا، جبکہ اس کی دوست زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق زخمی خاتون مراکہ کی رہائشی ہے اورسندر میں اپنے عزیز طاہر یوسف کے گھر آئی ہوئی تھی۔ نادر سے ملنے گئی تو طاہر کا بچہ بھی ساتھ لے گئی، مبینہ مقابلے میں بچہ محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کا بھائی نوید منشیات فروشی کے مقدمے میں جیل کاٹ رہا ہے۔ نادر لاکھا ان کے خاندان کی کفالت کرتا تھا اور اکثر یہاں آتا رہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو جیو فینسنگ کے ذریعے ٹریس کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :