صحت و سائنس
04 جون ، 2017

سوڈان: خسرہ کی ویکسی نیشن سے 15بچے ہلاک

سوڈان: خسرہ کی ویکسی نیشن سے 15بچے ہلاک

جنوبی سوڈان میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے دوران 15 بچے ہلاک ہوگئے۔

کاپوٹا کے علاقے میں خسرہ کی ویکسی نیشن مہم میں 300 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے جن میں سے 15 بچے ہلاک اور 32 کی حالت بگڑ گئی ۔

حکام نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ ہلاک اور بیمار ہونے والے بچوں کو ایک ہی سرنج سے ویکسین دی گئی جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ویکسین صحیح طور پر محفوظ نہیں کی گئی تھی۔ 15 بچوں کو انجکشن لگایا تو دوا کا ری ایکشن ہونے سے انہیں شدید انفیکشن ہوگیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

جنوبی سوڈان کے وزیر صحت نے بتایا کہ ویکسی نیشن ٹیم بھی نااہل اور غیر تربیت یافتہ تھی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے جنوبی سوڈان میں رواں سال 12لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید خبریں :