شہر شہر
21 جون ، 2017

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، 2 افراد زخمی

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 30سالہ عدنان اور حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی جمشید کوارٹرزڈاکٹررضوان کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے تحت اسپتال میں زیرعلاج دونوں زخمیوں کابیان لیاجائے گا۔

مزید خبریں :