27 جون ، 2017
کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود سمندر میں نہانے والے 20 منچلے گرفتار کرلیے۔
سندھ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیےسمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
چوبیس مئی کو جاری ہونے والے صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر چھ ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔
علاوہ ازیں کلفٹن ڈویژن پولیس نے سی ویو ،کلفٹن اور ہاکس بے پر شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی کے بینرز مختلف مقامات پر لگا ئے تھے۔
پولیس کے مطابق عید کے موقع پر سمندر میں نہانے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ گاڑیاں سمندر کے اندر لے جانے پر بھی پابندی ہو گی۔