شہر شہر
29 جون ، 2017

کراچی میں بارش کا دوسرا دن، کے الیکٹرک کا کڑا امتحان

کراچی میں بارش کا دوسرا دن، کے الیکٹرک کا کڑا امتحان

کراچی میں ابر رحمت کے برستے ہی کے الیکٹرک کے دعوے آج پھر ہوا ہوگئے اور بارش کے دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں 17 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

گزشتہ روز کےالیکٹرک کے 1600 فیڈرز میں سے 500 سے زائد متاثر ہوئے تھے جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں کے لئے معطل رہی۔

متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے لیاری، کورنگی اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، ابراہیم حیدری، گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، شاہ لطیف، لانڈھی، شاہ فیصل، گلستان جوہر بلاک 2 اور 8 رہے۔

 

مزید خبریں :